224

سکول و کالجوں میں سرما چھٹیوں کا فیصلہ آج وزرائے تعلیم اجلاس میں متوقع

موسم سرما میں سکول و کالجوں میں چھٹیوں کا فیصلہ آج بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت شام کو ہونے والے اجلاس میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق غور ہوگا، ذرائع کے مطابق وزارت صحت نے سردیوں کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔

وزارت صحت حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن جاری ہے، جو متاثر ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا، اعلامیہ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس شام 5:30 ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں