پاکستانتازہ ترین

محمود اچکزئی کا قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

پی کے میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے سپیکر ایاز صادق پر الزام لگایا کہ سپیکر بے ایمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو اسمبلی میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اور شیر افضل مروت کو یہ کہہ کر بولنے دیا گیا کہ وہ ان کی پارٹی کے خلاف بات کریں گے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بچے نہیں بڑے کھلاڑی ہیں، گندے پانی میں بھی گندی مچھلیوں کو پہچانتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اتحادی پشتون قوم پرست رہنما نے بھی میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ وہ قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ محمود اچکزئی نے استعفے متعلقہ فورم کو بھجوائے ہیں یا ابھی اعلان کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button