
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 406 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔100 انڈیکس 406 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 331 پر آگیا۔آج کاروبار کے دوران انڈیکس بھی 113 ہزار 477 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاگزشتہ روز شیئر مارکیٹ میں 100 انڈیکس 112,924 پوائنٹس پر بند ہوا۔