کھیل

انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے، شاہین شاہ آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انگلی بالکل ٹھیک ہے، ایکسرے کرایا گیا ہے، کچھ سوجن ابھی باقی ہے، امید ہے بہتر ہو جائے گی۔کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آخری اوورز اچھے نہیں رہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ میچز چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری کے لیے کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار میتھیو نے کچھ نہیں کہا، میں نے انہیں چھیڑا کہ وکٹ لینے کے لیے، جو کچھ گراؤنڈ پر تھا وہ حد تھی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ دوسرے کھلاڑی بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ہم بھی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ میڈیا والوں کا بڑا کردار ہے، سوشل میڈیا پر میڈیا کا پیغام سب دیکھتے ہیں، میڈیا جو اچھا کرے گا وہ پوری دنیا تک جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button