پاکستانتازہ ترین

ترک صدر طیب اردوان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

رقیہ کے صدررجب طیب اردگان پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر کا استقبال کیا۔صدر رجب طیب اردگان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس سکول کے بچوں نے ترک صدر کا استقبال کیا۔فوجی بینڈ نے بھی ترک صدر کا روایتی انداز میں استقبال کیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی فضائی حدود میں فضائی استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے ترک صدر کے طیارے کو اسلام آباد میں اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ترکی کے صدر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفد میں وزرا، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ لیڈران شامل ہیں۔ اپنے دورے کے دوران صدر اردگان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وہ پاکستان ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیاں اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button