پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔آزاد کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال میں بھی چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔وفاقی دارالحکومت، بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔گزشتہ روز اسلام آباد، راولپنڈی، مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کالام میں 12 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 06، مالم جبہ میں 04، چترال میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پنجاب کے علاقے مری میں 03، اسلام آباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 02، گروٹ میں ایک ملی میٹر بارش کالام میں 05 انچ اور استور 02 میں برفباری میںگزشتہ روز کم درجہ حرارت لہلہ میں منفی 07 ڈگری سینٹی پروگرام سے ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ پارا چنار میں منفی 04، بگروٹ میں منفی 03، مالم اور نظر میں منفی 02 نمایاں سینٹی پروگرام کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button