
انٹرٹینمنٹ
کامیاب شادی کیلئے مرد نظر اور عورت زبان پر کنٹرول رکھے، صاحبہ افضل
اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ شادی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی آنکھوں پر اور خواتین کو اپنی زبان پر قابو رکھیں۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا کہ ہمارے زمانے میں چند ستارے ہوا کرتے تھے لیکن اب سب سٹار بن چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہوئے اور اسٹار بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا مثبت پہلو ہونا چاہیے لیکن سوشل میڈیا کے آنے کے بعد لوگوں نے منفی پہلو پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی ہے۔