کھیل

شاداب، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملتے تو کچھ مختلف کرتا: عثمان قادر

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں نے اب آسٹریلیا میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں یہیں رہ کر کھیلوں گا۔میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پہلا منصوبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا، آہستہ آہستہ جانا اور ڈومیسٹک گیمز کھیلنا ہے۔عثمان قادر کا کہنا ہے کہ مستقبل کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا لیکن حال میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے ہیں تو کچھ مختلف کر پاتا۔ان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ میں مجھے اچھا کرنے کے لیے باہر بٹھا دیا گیا، پسند زیادہ ہوتی ہے۔عثمان قادر نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں کچھ نہیں ہو سکتا، بس یہاں کرکٹ کھیلنا ہو گا، اگلے سال مجھے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button