پاکستانتازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات روانہ

وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ لاہور سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے۔شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے 10 اور 11 فروری کو متحدہ عرب امارات جائیں گے، وہ دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، وہ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان حکومت سے بھی ملاقات کریں گے۔شہباز شریف متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں اور تاجر برادری اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احد چیمہ، محمد اورنگزیب اور سردار اویس لغاری بھی موجود ہیں۔وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button