تازہ ترینروزگار

6 ماہ کے دوران پاکستان تمام شعبوں کی برآمدات بڑھانے میں کامیاب

اسلام آباد: شہباز حکومت رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی سے دسمبر 2024 کے دوران پاکستان کے تمام شعبوں کی برآمدات بڑھانے میں کامیاب رہی ہے۔حکومتی رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر 2024 میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران زرعی اور خوراک کے شعبے کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ ہوا۔مالی سال کی پہلی ششماہی میں دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 11 فیصد، دھاتوں اور جواہرات کی برآمدات میں 7 فیصد، معدنیات اور پیٹرولیم کی برآمدات میں 48 فیصد، کیمیکلز، کھادوں اور فارما کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ سال کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی برآمدات 9 ارب 62 ارب 46 کروڑ ڈالر رہی، اسی عرصے میں ایگرو اور فوڈ سیکٹر کی برآمدات 4 ارب 13 ارب ڈالر تھیں۔جولائی سے دسمبر تک دیگر مینوفیکچرنگ مصنوعات کی برآمدات 1 ارب 28 کروڑ ڈالر، دھاتوں اور جواہرات کی برآمدات کا حجم 61 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، معدنیات، پیٹرولیم کی برآمدات کا حجم 61 کروڑ 25 لاکھ ڈالر، کیمیکلز، کھاد اور فارما سیکٹر کی برآمدات کا حجم 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button