انٹرٹینمنٹ

عامر خان ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی فٹنس کے معترف

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فٹنس کے مداح نکل آئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم ’لوویپا‘ کا پریمیئر منعقد ہوا، جس میں انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اسکریننگ میں نظر آئے تاہم عامر خان اور شاہ رخ خان کی گرمجوشی سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ویڈیو میں جہاں شاہ رخ خان جنید خان کو گلے لگاتے ہوئے ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں عامر خان کنگ خان کی فٹنس اور وزن میں کمی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔عامر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں دوبارہ جم شروع کر رہا ہوں۔فلم کی اسکریننگ میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تاہم تینوں خان ایک ساتھ تصویر نہ لے سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button