کھیل
چیمپئنز ٹرافی ایک مرتبہ پھر کراچی پہنچ گئی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک بار پھر کراچی پہنچ گئی۔چیمپئنز ٹرافی کی پرائیویٹ سکول میں نمائش کی گئی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو مختلف مقامات پر نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔اس موقع پر چیمپئنز ٹرافی 2017 کے کھلاڑی رومان رئیس نے بھی نمائش میں شرکت کی۔طلباء کا کہنا ہے کہ ہم دفاعی چیمپئن ہیں اور یہ ٹرافی پاکستان میں ہی رہے گی۔




