پاکستانتازہ ترین

صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ مانگ لی

پشاور: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ صوابی جلسے میں اپنے ساتھ کتنے لوگوں کو لے کر آئے تھے اس کی رپورٹ پیش کریں۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی میں عظیم جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا جلسہ ہوا تاہم پارٹی میں سزا کا نظام لاؤں گا۔جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سیکرٹری، تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ دیں کہ کون کتنے بندے لائے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ علاقائی صدر کو پیش کریں، رپورٹ خود سوشل میڈیا پر شیئر کریں میں بھی شیئر کروں گا۔ پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ وہ رپورٹس عمران خان کو دیں گے اور پارٹی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button