
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک مشکل دوراہے پر کھڑا ہے جس کے لیے ہمیں مل کر راستہ نکالنا ہوگا۔ اداروں کے درمیان دراڑ بڑھ گئی ہے لیکن ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن عوام کی آواز کو دبایا نہیں جانا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے صوابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوری 8 فروری کو رات کی تاریکی میں ہوئی، آج ایک سال بعد ثابت ہو گیا کہ ہمارے پاس عوامی مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کا تعلق جمہوریت سے ہے۔ہم نے جمہوریت کی خاطر مذاکرات کیے اور سیاسی مسائل کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان دراڑیں بڑھ گئی ہیں لیکن ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن عوام کی آواز کو دبایا نہیں جانا چاہیے۔ ملک ایک مشکل دوراہے پر کھڑا ہے، ہمیں اس کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔