
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ حکومت کی بنیادیں کھوکھلی کر دی گئی ہیں، اب صرف دھکے کی ضرورت ہے، حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب ہے، جعلی نظام کے خاتمے کے بعد حکمرانوں کا کڑا احتساب ہو گا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے، عوام نے دفعہ 804 لگائی ہے، آج حکمرانوں سے نجات کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔آج جمہوریت کا قتل کر کے فارم 47 کے ذریعے حکومت قائم کی گئی، انہوں نے کہا کہ صوابی میں اس نظام کے خلاف عوام کا سمندر امڈ آیا ہے، صوبے بھر سے کارکن صوابی میں جمع ہو رہے ہیں، جلسے کی تمامتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ریلی میں علی امین گنڈا پور سمیت مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔