پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی کسی بھی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا: عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی کسی سزا پر کسی نے احتجاج نہیں کیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ جو جماعت یوم سیاہ منا رہی ہے، وہاں کے پی میں عوام کو کیا ملا، خیبرپختونخوا میں عوام کو اپنی کرپشن کے لمبے دستانے مل گئے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی خود رو رہی ہے اور پاکستان کو بھی رونا چاہتی ہے۔ عوام کو فتنہ و فساد کی ضرورت نہیں۔ یہ گروہ ہمیشہ یوم سیاہ مناتا ہے اور یہ صرف یوم سیاہ ہی منا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گنڈا پور بتاؤ ان کی حکومت نے ایک سال میں عوام کے لیے کیا کیا؟ آج صوابی کے جلسے میں سرکاری ملازمین کو بھرپور استعمال کیا جائے گا، جلسے میں زہریلی تقاریر کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کی پارٹی کے نئے صدر نے صوابی میں جلسے کے لیے ٹیکس کے پیسے مانگے ہیں، لوگوں کے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور کسی کو ان کے احتجاج میں دلچسپی نہیں ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی بہتری کے لیے بہت سے پروگرام شروع کیے، گزشتہ روز وزیراعظم نے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، تقریب سے عوام خوب محظوظ ہوئے۔عظیمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں خوشی کا ماحول دیکھا، کھیل کے میدان آباد ہونے چاہیں، قوم یومِ ترقی منا رہی ہے اور دوسری طرف ان کا یومِ سیاہ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب ہمیشہ آرام دہ اور پرسکون ہیں، ان کے بارے میں بات نہیں بولنا چاہتے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button