
انٹرٹینمنٹ
انجلین ملک کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف: اداکارہ نے سر منڈوالیا
معروف اداکارہ انجلین ملک کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہیلتھ پوسٹ کو دوبارہ پوسٹ کرکے تصدیق کی ہے کہ وہ کینسر میں مبتلا ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلین ملک ایک بار پھر زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں کیونکہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر انجلین ملک نے اپنے منڈوائے ہوئے سر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہیں اپنے جیولری برانڈ کی ناک کی انگوٹھی پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کے کینسر کی تشخیص کی تصدیق ہو رہی ہے۔اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور انڈسٹری کی اہم شخصیات اداکارہ کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کنسر کے ذریعے طاقت کی علامت بن گئی ہے۔