پاکستانتازہ ترین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔صدر آصف علی زرداری بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔ صدر ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ایوان صدر کے بیان کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اہم دوطرفہ امور، علاقائی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی چین پہنچ گئے۔سندھ حکومت کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button