انٹرٹینمنٹ

بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور چند ویوز کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نیا بلاگ شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے دورہ اسلام آباد کے بارے میں بتا رہی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کی لعنت ہو ایسے یوٹیوبرز پر جو میرے خلاف جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ ایک یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا گیا کہ میری بیٹی ایمان نے مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔بشریٰ انصاری نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہا کہ میری بیٹی خود میرے گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ پتہ نہیں یہ لوگ میرے خلاف ایسی خبریں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ ویسے میرے حلقہ احباب میں سب جانتے ہیں کہ ان باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی ویڈیوز بنانے والوں کا معیار ان کی کرخت آوازوں سے ظاہر ہوتا ہے جس سے آپ پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔جو لوگ کہتے ہیں کہ میں اللہ کی عبادت کروں ان میں کیا حرج ہے؟ بشریٰ انصاری کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب بشریٰ انصاری نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوش میں رہیں، ایسی ویڈیوز نہ دیکھیں، انہیں آپ کے دیکھنے سے ویوز ملتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button