انٹرٹینمنٹ

بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے: شائستہ لودھی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے دی جانے والی قربانی کے حوالے سے بات کی ہے۔ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے بچوں کے رویے میں کوئی تلخی ہے کیونکہ آپ ہر وقت کام میں مصروف رہتی ہیں؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تینوں بچے میری طاقت ہیں اور انہیں میرے کام سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتی ہوں کہ اگر میں تھوڑا کم کام کرتی تو میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی تھی لیکن کام کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے کام کی وجہ سے اگر ہمارا معیار زندگی بدلا ہے تو بچوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تھوڑی سی قربانی دینی پڑے گی۔شائستہ لودھی نے کہا کہ اب میں کام کرنے کی اتنی عادی ہو چکی ہوں کہ اگر 6 کام میرے سامنے آجائیں تو میں سمجھتی ہوں کہ میں یہ سارے کام کر سکتی ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا مجھے اس طرح کام کرتے دیکھنے کا اتنا عادی ہے کہ وہ کہے گا کہ یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ 1 منٹ میں 6 چیزیں نہ سوچیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button