کھیل

بورڈ کا تاریخی اقدام، پہلی بار خاتون پولیس افسر قومی مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے حنا منور کو قومی مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کر کے تاریخ رقم کر دی۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سیکیورٹی آفیسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی منیجر مقرر کر دیا ہے۔حنا منور 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے دوران آپریشنز منیجر ہوں گی۔جبکہ وہ 8 فروری سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریز کے دوران ٹیم کی نگرانی بھی کریں گی۔واضح رہے کہ حنا منور کا تعلق پولیس گروپ سے ہے اور ان کی تقرری 2 سال سے ہوئی ہے۔گزشتہ سال حنا منور کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کی منیجر کے طور پر بھی نامزد کیا گیا تھا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button