پاکستانتازہ ترین

کرم امن معاہدے پر عملدر آمد کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

ضلع کرم میں امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ذرائع کے مطابق کرم امن معاہدے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں دونوں جانب سے 14 اراکین کمیٹیوں میں شامل ہیں جب کہ کمیٹیوں میں تمام اقوام کو نمائندگی دی گئی ہے۔جرگہ کے رکن منیر بنگش نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے جرگے میں دونوں جماعتیں موجود تھیں، دوسرا اجلاس جاری ہے، امید ہے جرگہ اچھے ماحول میں آگے بڑھے گا۔منیر بنگش نے مزید کہا کہ جرگے میں کرم امن کے 14 نکات پر بات ہو گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button