پاکستانتازہ ترین

وقت لگے گا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان ہوں، ہائی کورٹ کے ججز کے پاس بھی گپ شپ کرنے جاؤں گا، وقت لگے گا سب ٹھیک ہو جائے گا۔پریس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے تبادلوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، اسلام آباد وفاق کی علامت ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں سکول بھیجا جاتا ہے کہ آپ شریف آدمی بن کر آئیں، میں ججز کے تبادلے پر کیوں راضی ہوا؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججز کے تبادلے آئین کے تحت ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک بلوچی بولنے والا جج آیا ہے اور سندھی بولنے والا جج آیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پورے ملک کا ہے، آرٹیکل 200 کے تحت اچھا اقدام ہے، دوسرے صوبوں سے مزید ججز آئیں۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کوشش کر رہا ہوں اور مزید کروں گا، تمام ججز سے بات چیت کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button