پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں قومی اسمبلی میں تقریر کرنے کی ہمت نہیں ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو صوابی میں یوم سیاہ منائے گی۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے مجھے مذاکرات کا اختیار دیا۔ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لیے فارم 47 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا تھا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہاتھ میں کچھ نہیں، بغیر مانیٹرنگ کے ہماری جیل میں ملاقات کا انتظام اتنا نہیں کر سکتے، بلوچستان کے حالات خراب ہیں، ایف سی کے 18 جوان شہید ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا ہے، اس پر بات کریں گے۔