
صدر آصف علی زرداری کل 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری 2025 تک چین کا دورہ کریں گے، آصف علی زرداری چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری دورے کے دوران صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری دیگر سینئر چینی رہنماؤں اور قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، دورہ چین کے دوران سی پیک پر بات چیت کی جائے گی، انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات ہوگی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر بات کریں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی حکومت کی خصوصی دعوت آصف علی زرداری کو چین کے شہر ہیلونگ جیانگ ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، یہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح پر تبادلوں کی روایت کو خود کرتا ہے