کھیل

اولمپک بریک ڈانسر کرکٹ میں ڈیبیو کیلئے تیار

آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب اپنی کرکٹ کا آغاز کریں گی، انہوں نے پہلی بار پرس اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والی ریگن کا اصل نام ریچل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔بریک ڈانسرز آسٹریلوی وزیر اعظم کربلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گے جس میں ملک کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ ان میں سابق اولمپک سپرنٹر میٹ شیرنگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی وائن جیسے نام شامل ہیں، یہ میچ سالانہ بنیادوں پر کھیلا جاتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button