کھیل

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ اہم نہیں، تمام میچز اہم ہیں: گوتم گمبھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو زیادہ اہم نہیں سمجھا، ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں ہونے والا مشن چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف میچ کا مشن نہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایوارڈ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 ​​فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پانچوں میچز بہت اہم ہیں، دبئی میں ہمارا مشن چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے، ہمارا مشن صرف ایک میچ نہیں ہے۔گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان اور بھارت کھیلتے ہیں تو جذبات بلند ہوتے ہیں، جذبات اپنی جگہ لیکن مقابلہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ورلڈ کپ کے مقابلے میں ایک مختلف چیلنج ہے، ہر میچ اہم ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button