پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے: بیرسٹر سیف دل کی بات زبان پر لے آئیں

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم میں پیپلز پارٹی برابر کی شریک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ای سی اے ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ملک میں کالے قوانین کے نفاذ میں دونوں جماعتیں برابر کی ذمہ دار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے مل کر ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا ہے۔خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ وہ دن دور نہیں جب یہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو اپنے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرائیں گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button