
صدر آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیراہتمام نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اور یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے، پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کے لیے تیار ہے۔ پارک کا مقصد نجی اور سرکاری اداروں کو خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو اسپیس میں راغب کرنا ہے مزید بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک دنیا کے بہترین ایرو اسپیس، سائبر اور آئی ٹی کلسٹرز میں شامل ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔پارک میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، R&D اور اختراعی مرکزوں کے ساتھ قومی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اس پارک سے ملک کو سماجی، معاشی، سیکیورٹی اور سائنسی طور پر فائدہ ہوگا۔ سسٹم کی موجودگی کی تعریف کریں۔