اوورسیز

چین کا امریکی فضائی حادثے پر گہرے دکھ کا اِظہار

چین نے واشنگٹن میں فضائی حادثے پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی حکام سے درخواست ہے کہ وہ حادثے کی تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جلد از جلد آگاہ کریں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکام سے بھی کہا ہے کہ وہ ریسکیو آپریشن کو تیز کریں اور تمام ضروری معاملات کو صحیح طریقے سے نمٹا دیں۔واضح رہے کہ 1 روز قبل واشنگٹن میں فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے میں تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button