
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے نقصانات کے پیش نظر مرکزی بینک نے قرضوں کے حصول کو آسان کردیا ہے۔ اسٹیٹ بینک بینک نقصان پر 20 فیصد دے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملتان چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال حکومت کے ساتھ مل کر ایس ایم ای فنانس کے لیے ایک اسکیم شروع کی تھی، ہم نے یہ ہدف مقرر کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کے لیے 100 ملین اور درمیانے درجے کے لیے 500 ملین کا قرضہ 550 ارب سے بڑھا کر 2029 تک 1.1 ٹریلین تک پہنچ جائے گا۔جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ بینک 10 ملین سے ایک کروڑ روپے کریں تو ان کے لیے ریگولیٹری کی کوئی ضرورت نہیں، کسی بھی بینک کے نقصان پر اسٹیٹ بینک 20 فیصد دے گا، کاروبار کا ماحول اب بہتر ہوگیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے، ہماری روایتی مصنوعات پر بہت توجہ ہے، ہمیں نئی مصنوعات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی کا تبادلہ بڑھ رہا ہے، اسی لیے زر مبادلہ اچھا نظر آرہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مانیٹری پالیسی کو سخت رکھا ہے، کسی بھی فیصلے کا مقصد معیشت کو مضبوط کرنا ہوتا ہے۔ پالیسی ریٹ 12 فیصد ہے، میں سنگل ڈیجٹ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر سکتا۔