پاکستانتازہ ترین

امریکا کی پاکستان کے لیے امداد کی بندش پر دفتر خارجہ کا ردعمل

امریکا کی جانب سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی امداد کی معطلی پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا صدر کے حکم کا جائزہ لے رہا ہے۔ کئی سالوں سے امریکہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں مختلف پروگراموں پر کام کر رہا ہے۔ امداد کے معاملے پر ہم امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔ .ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کو امریکی امداد 90 دن کے لیے بند ہے، پاکستان میں امریکی امداد سے مختلف شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر پاکستان آتے رہتے ہیں، امریکی آتے رہتے ہیں۔ اچھے بزنس مین ہیں، تاجروں کا دورہ پاکستان دفتر خارجہ کے ذریعے نہیں ہوا، تاجروں کا پاکستان آنا معمول کی بات ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی امن مشقیں 7 فروری سے 12 فروری تک ہوں گی، مشقوں کا مقصد امن کا قیام اور دیگر ممالک کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے امریکا کا دورہ کیا اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے حوالے سے فرائض تفویض کرنے کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔ترجمان نے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ مراکش سے 22 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مراکش کا حادثہ انتہائی حساس ہے، ہم جلد بازی میں کوئی معلومات نہیں دے سکتے، دفتر خارجہ اور مراکش میں مشن رابطے میں ہیں، وزارت خارجہ اور داخلہ. کشتی حادثے میں بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کو بندرگاہ سے واپس لانے کے لیے اقدامات کیے گئے، چند پاکستانیوں کو آج واپس لایا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button