
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے جلسے کے لیے پیسے جمع کریں۔ایک بیان میں جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ جلسہ اور کارکنوں کا تعلق پارٹی سے ہے اس لیے ہم سب کو تعاون کرنا ہوگا۔جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ہمیشہ ہر کارکن اور پارٹی کے ہر ونگ کا ساتھ دیا ہے۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر کا کہنا تھا کہ ہم اب کچھ چیزیں اور طریقہ کار تبدیل کریں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے گئے۔جنید اکبر خان نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر ایم این اے کے زیر انتظام 70 سے زائد ویلج کونسلیں ہیں جن کے لیے جلسوں کے لیے گاڑیوں کا بندوبست کرنا مشکل نہیں۔