انٹرٹینمنٹکھیل

بھارتی کرکٹر محمد سراج کی بگ باس کی معروف اداکارہ سے قربتیں بڑھنے لگیں

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج کی بگ باس 13 کی فائنلسٹ ماہرہ شرما سے ملنے کی خبریں ہیں۔چند روز قبل لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنائی بھوسلے نے انسٹاگرام پر سراج کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد سراج اور زنائی کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں دم توڑ گئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سراج اب ایک بار پھر خبروں میں ہیں لیکن اس بار ان کا نام ماہرہ شرما کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے جو نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ بگ باس سپر ہٹ سیزن 13 کی فائنلسٹ بھی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ اور سراج کی بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہو رہی ہیں، یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سراج کو ماہرہ کی انسٹاگرام پر کچھ تصاویر کو پسند کرتے دیکھا گیا۔یہی نہیں بلکہ ماہرہ اور سراج سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو بھی کر چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہرہ اور سراج کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں مشہور شخصیات ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں لیکن فی الحال وہ اپنے تعلقات کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button