کھیل

اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر اس فہرست میں سرفہرست ہیں۔سٹیو سمتھ نے گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سنچری بھی اسکور کی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35ویں سنچری تھی۔انہوں نے 205 ٹیسٹ اننگز میں 10,000 رنز مکمل کیے اور وہ 10,000 ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15ویں کھلاڑی ہیں۔اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیےبات یہیں ختم نہیں ہوئی سٹیون سمتھ کی سری لنکا کے خلاف سنچری ان کے ملک سے باہر ان کے کیریئر کی 17ویں سنچری تھی۔
اپنے ملک سے باہر سنچری بنانے کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ویرات کوہلی کا اپنے علاوہ دیگر ممالک میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے 16 کے ساتھ ہندوستان سے باہر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی تھیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button