کھیل

آسٹریلیا: افغان خواتین کرکٹ ٹیم 3 سال بعد ایکشن میں

افغانستان کی خواتین کرکٹرز نے تقریباً 3 سال بعد آسٹریلیا میں نمائشی چیریٹی میچ کھیلا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ناہیدہ سپین نے کہا ہے کہ ہم مل کر ٹیم نہیں بنا رہے بلکہ تبدیلی کی تحریک بنا رہے ہیں۔ .واضح رہے کہ افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑی آسٹریلیا میں پناہ گزین ہیں۔افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے نمائشی میچ کا اعلان طالبان کے اقتدار سنبھالنے اور ملک چھوڑنے کے بعد یہ میچ پہلا موقع تھا جب افغان خواتین کی ٹیم ایک گروپ کے طور پر اکٹھی ہوئی۔ٹیم کے آدھے ارکان کینبرا میں مقیم ہیں جبکہ باقی کھلاڑی میلبورن میں پناہ گزینوں کے طور پر رہ رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button