اوورسیز

شام، نئی قیادت نے آئین منسوخ کردیا، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

شام کی نئی قیادت نے ملکی آئین کو منسوخ کر دیا اور باغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی (احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشریعہ کو عبوری حکومت میں ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک کام کرے گی۔حسن عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلح دھڑوں کو تحلیل کر دیا گیا ہے، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کو تحلیل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button