انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صبا قمر شدید علیل، اسپتال منتقل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو شدید علالت کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ بالی ووڈ اور لالی وڈ اداکارہ صبا قمر نے اپنی بیماری کی خبر سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شیئر کی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شدید اسہال تھا لیکن الحمدللہ میں اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں، صحت یاب ہو رہی ہوں اور میری ٹیم میری اچھی دیکھ بھال کر رہی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی دعائیں اور محبت میرے لیے بہت معنی رکھتی ہے، میں جلد واپس آؤں گی، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا جائے گا۔صبا قمر کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں معروف سینئر اداکارہ حنابیت اور آمنہ شیخ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ صباقمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان دونوں اداکاراؤں کو اپنا خاندان کہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button