کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں: چیئرمین محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کو یادگار بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مین پویلین اور میڈیا باکس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جب کہ کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں ہے، جو چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔واضح رہے کہ 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button