اوورسیز

یوکرین کی روس کے ایٹمی بجلی گھر پر ڈرون حملے کی کوشش

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ڈرون کی مدد سے روس کے ایٹمی پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم روسی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔روسی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف روس کے مغربی شہر سمولینسک میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ تھا۔علاقے کے گورنر واسائل اینوکھن نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں متعدد شہری تنصیبات یوکرین کے ڈرون حملوں کی زد میں آچکی ہیں جن میں ایک نیوکلیئر پاور پلانٹ بھی شامل ہے تاہم روسی فضائیہ اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم انہیں تباہ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button