
راولپنڈی: پی ٹی آئی کی حکومت سے مذاکرات سے دستبرداری کے پیچھے کی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے پس پردہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے دوسری ملاقات پر پی ٹی آئی بانی کو بریفنگ بھی دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پی ٹی آئی کے بانی کا بیک روم مذاکرات کے حوالے سے رویہ انتہائی محتاط ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور سے ملاقات میں کے پی میں کرپشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کرپشن کے معاملے پر ان کی سرزنش بھی کی تھی۔ کوئی سچائی نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور پر زور دیا کہ وہ گورننس کے معاملات درست کریں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے آج ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔