
اوورسیز
مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری مرتبہ صدر نہیں بن سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین نہیں ہے کہ وہ تیسری مدت کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکتے۔فلوریڈا میں ہاؤس ریپبلکن ممبرز کانفرنس کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے بہت زیادہ رقم اکٹھی کی ہے جسے شاید میں اپنے لیے استعمال نہ کر سکوں، لیکن مجھے سو فیصد یقین نہیں ہے۔اپنی تقریر میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن سے پوچھا، "مجھے یقین نہیں ہے، کیا مجھے دوبارہ بھاگنے کی اجازت ہے؟”واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری بار صدارت سنبھالنے کا عندیہ دیا ہو۔اس سے قبل نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ تین بار ملک کی خدمت کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہوگا۔