
اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کی کارروائی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران نذر عباس نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا کی۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ آپ اپنا دعویٰ واپس لے سکتے ہیں، درخواست نہیں، درخواست اب ہمارے سامنے ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ اپنی اپیل کیوں واپس لینا چاہتے ہیں؟ نذر عباس کے وکیل نے کہا کہ توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو پہلے بتا دیتے، جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ کیا توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کا حکم آیا ہے؟