
اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں اس حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے مشکل وقت میں پارٹی کی قیادت کی، جب کوئی پارٹی قیادت لینے کو تیار نہیں تھی تو علی امین نے قیادت سنبھالی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے بانی مطمئن ہیں تو علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ رہیں گے، اگر پی ٹی آئی کے بانی مطمئن نہ ہوئے تو علی امین وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد دیکھیں گے کہ پارٹی سیٹ اپ بدلنا ہے یا نہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کہ ہر ضلع کا دورہ کروں، علی امین گنڈ پور کو وقت نہیں ملا، علی امین گنڈپور اپنی ذمہ داریوں کے باعث ہر ضلع کا دورہ نہیں کر سکے۔