انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد نیلم منیر نے شوہر کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کر دی

نوبیاہتا اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نئے دولہا کے ساتھ شادی کے بعد کی تصویر شیئر کی ہے۔نیلم منیر شادی کے بعد پیاگھر (دبئی) میں سکونت اختیار کر گئیں۔اداکارہ نے اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔چند گھنٹے قبل نیلم منیر کی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دبئی میں اپنے شوہر محمد راشد کے ساتھ سیر و تفریح ​کے مقامات پر مصروف ہیں۔اداکارہ نے نئی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اللہ ہمیں محبت، یقین، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزارنے اور ہماری زندگیوں کو خوشیوں سے بھرنے کی توفیق دے، جو طاقت اور اطمینان فراہم کرسکے۔‘‘شادی کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے چند روز قبل اداکارہ نے پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ میں مستقبل قریب میں شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہی، میرا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔بعد ازاں چند روز بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے خوشخبری سنائی۔دوسری جانب اداکارہ کی شادی کے حوالے سے متعدد ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ ان کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی، افواہوں کے بعد انہوں نے رواں سال شادی کا اعلان کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button