انٹرٹینمنٹ

چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو : متھیرا کا سخت ردعمل سامنے آگیا

معروف ماڈل و اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔متھیرا کا کہنا ہے کہ ان کی دلیری کا غلط اندازہ لگانا یا اپنی ذاتی حدود سے تجاوز کرنا ناقابل قبول ہے۔متھیرا نے وضاحت کی کہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں نے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کے عجیب زاویے سے بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مہمانوں کا احترام کرتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔انہوں نے کہا کہ "دلیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی مجھے گلے لگائے یا میری پیٹھ پر ہاتھ رکھے۔ یہ سب زیادتی ہے، اور ایک سمجھدار شخص ایسا نہیں کرے گا،” انہوں نے کہا۔اداکارہ نے کہا کہ چاہت فتح علی خان نے ویڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اب تک نہ تو ویڈیو ہٹائی گئی اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button