انٹرٹینمنٹ

ثنا خان نے دوسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ثنا خان نے 6 جنوری 2025 کو اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔ان کے پہلے بیٹے کا نام پاکستان کے مشہور مبلغ مولانا طارق جمیل کے نام پر سید طارق جمیل رکھا گیا۔انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر اور ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے اپنے مداحوں کو اپنے دوسرے بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔انہوں نے ان کا نام سید حسن جمیل رکھا ہے۔ ایک انسٹاگرام پوسٹ میں، ثنا نے لکھا: ‘اے اللہ، تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اس نعمت کی بہترین پرورش کرنے میں ہماری مدد فرما، اس کے ساتھ حسن سلوک اور انصاف کے ساتھ برتاؤ اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل فرما۔ثنا خان کے بیٹے کی تصاویر اور پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بارش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ ثنا خان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ کر مفتی انس سے شادی کر کے اپنی نئی زندگی میں شمولیت اختیار کی، جن سے اب ان کے دو بیٹے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button