تازہ ترینروزگار

اسٹیٹ بینک نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان (آج) کرے گا۔اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے بعد 2025 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ماہرین سود کی شرح میں مزید 1 فیصد کمی کی توقع رکھتے ہیں کیونکہ افراط زر کی شرح میں کمی آتی ہے۔مانیٹری پالیسی سے متعلق سروے میں ماہرین کو ڈیڑھ فیصد کمی کی توقع ہے اور جنوری میں مہنگائی 3 فیصد سے نیچے آنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں لگاتار 7 بار 9 فیصد تک کمی کی ہے جبکہ بنیادی شرح سود اس وقت 13 فیصد پر ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرح سود میں مزید کمی کا عندیہ دیا ہے۔دوسری جانب تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں نے شرح سود میں 3 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button