روزگار

ملک میں نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ

نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 6 ماہ کے دوران 815 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اے کے ڈی سیکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے 17 جنوری 2025 کے عرصے کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم بڑھ کر 1.398 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ قرضوں کی رقم بڑھ کر 1000000 روپے ہو گئی۔ نجی شعبے کو 152.8 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ایڈوانس ٹو ڈپازٹ شرح بڑھانے کی ہدایت کے بعد قرضوں کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔مزید یہ کہ معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا فروغ اور مہنگائی کی شرح میں کمی بھی نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button