
کراچی: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے افسران کے لیے گاڑیوں کی خریداری پر اعتراض پر اہم بیان دے دیا۔راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے گاڑیاں خریدیں گے، آپریشنز کے لیے گاڑیاں درکار ہیں، سیلز ٹیکس کی چیکنگ کے لیے افسر کا دورہ ضروری ہے، شفیع نے کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دیا۔کراچی میں سب سے زیادہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، ملٹی نیشنلز کا بھی ہیڈ کوارٹر ہے، ٹیکس وصولی کا عمل یہاں سے ریکارڈ کیا جاتا ہے۔راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ یہ معاملہ فنانس، وفاق اور آئین میں طے ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کے لیے 6 ارب مالیت کی 1010 گاڑیوں کی خریداری پر برہمی کا اظہار کیا تھا جب کہ سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے وزیر خزانہ کو خط لکھ کر رقم طلب کی تھی۔ گاڑیوں کی خریداری. ادائیگی نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔